مھوش حیات کا کہنا ہے کہ تھیٹر پرپرفارم کرنا میری اولین ترجیح ہے

مھوش حیات کا کہنا ہے کہ تھیٹر پرپرفارم کرنا میری اولین ترجیح ہے

65

پاکستانی اداکارہ کا کہنا ہے کہ تھیٹر پر کام کرنا سب سے مشکل کام ہے جو کہ فنکاروں کیلئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ۔

کراچی: (روزنامہ دنیا) ماڈل و اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کا اپنا مزہ ضرور ہے لیکن تھیٹر پر کام کرنا سب سے مشکل ہے اس کے باوجود تھیٹر پر پرفارمنس میری اولین ترجیح ہوتی ہے ۔افسوسناک امر یہ ہے کہ اب فلم، ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات کی بنا پر سٹیج ڈراموں میں کام کرنے کیلئے وقت نکالنا فنکاروں کیلئے مشکل ترین لمحہ ہوتاہے ۔ تھیٹر فنکاروں کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ۔اچھی و بری پرفارمنس کے نتائج فوراً سامنے آجاتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آج کل ٹی وی فنکاروں کا فلموں میں کام کرنے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے ۔ سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھا ۔ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی مقبولیت نے پاکستانی فنکاروں کو بھی دنیا بھر میں متعارف کرادیا ہے ۔ مذکورہ فلم سے جو شہرت ملی ہے اسکا احساس گزشتہ دنوں لاہور ایئر پورٹ پر فینز کے گھیراؤ سے ہوگیا تھا۔ 

 
 

Leave A Reply

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More