Pakistani Showbiz Magazine

جیا خان خودکشی کیس :سورج پنچولی پر فرد جرم عائد

124
جیا-خان-خودکشی
جیا خان خودکشیپنچولی پر لگایا تھا

ممبئی (شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ جیا خان کی خودکشی کے ساڑھے 4 سال بعد ان کے سابق دوست سورج پنچولی پر فردجرم عائد کردی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سورج پنچولی نے فرد جرم کی تردید کی اور اب 17 فروری سے مقدمے کی سماعت شروع ہوگی۔ 

خیال رہے کہ جیا خان نے 2013 میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی اور اپنے آخری خط میں سورج پنچولی پر زندگی تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے مطابق سورج پنچولی نے پوچھ گچھ کے دوران حقائق چھپائے جبکہ انہوں نے پولی گرافک یا برین میپنگ ٹیسٹ کا حصہ بننے سے بھی انکار کیا۔ 

Leave A Reply