بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں لڑکی مل گئی ہے۔

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں لڑکی مل گئی ہے۔

45

مجھے لڑکی مل گئی ہے: سلمان خان

مبئی ( آن لائن پاکستان شوبز) بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں لڑکی مل گئی ہے۔
ٹوئٹر پر سلمان خان نے انتہائی مختصر پیغام میں کہا کہ ’ مجھے لڑکی مل گئی‘۔ سلمان خان کے یہ اعلان کرتے ہی بھارت اور بالخصوص بالی ووڈ میں تہلکہ مچ گیا ہے۔
سلمان خان کے ٹویٹ کرنے کے صرف 28 منٹ کے اندر ہی اسے تقریباً 10 ہزار بار لائک، تین ہزار بار ری ٹویٹ کیا جاچکا ہے جبکہ اس وقت کے دوران اس ٹویٹ پر 4 ہزار کمنٹ بھی پاس ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ 52 سالہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ابھی تک شادی نہیں کی ، وہ جس بھی پروگرام یا تقریب میں شرکت کرتے ہیں ان سے اس حوالے سے سوال ضرور پوچھا جاتا ہے۔
سلمان خان بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد نصف درجن سے زائد اداکاراﺅں کے ساتھ معاشقہ کرچکے ہیں لیکن ان کا اب تک شادی نہ کرنا مداحوں کیلئے حیران کن ہے۔ 

سلمان خان نے بالی ووڈ میں سب سے پہلے پاکستانی اداکارہ سومی علی کے ساتھ عشق لڑایا جس کے بعد وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کی سابق اہلیہ سنگیتا بجلانی کی طرف راغب ہوئے۔
سنگیتا بجلانی سے بھی ان کی شادی نہ ہوسکی اور اداکارہ نے کرکٹر سے شادی کرلی۔ سلمان خان کا سب سے مشہور معاشقہ سابق مس ورلڈ اور ابھیشک بچن کی موجودہ اہلیہ ایشوریہ رائے کے ساتھ رہا ہے
، وویک اوبرائے کے بیچ میں آجانے کے باعث یہ بیل بھی منڈھے نہ چڑھ سکی جس کے بعد سلمان خان اور کترینہ کیف کئی سال تک میڈیا میں سرخیوں کی زینت بنے رہے ۔
یہ رشتہ بھی سلمان خان کے غصے کے باعث جلد ہی اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ سلمان خان کا تازہ ترین معاشقہ 2016-17 میں پولش ماڈل و اداکارہ لولیا ونتور کے ساتھ سامنے آیا تھا
لیکن اب کافی عرصے سے اس بارے میں خاموشی ہے۔

سلمان خان کی جانب سے لڑکی ملنے کا اعلان مداحوں کوخوشگوار حیرت میں مبتلا کیے ہوئے ہے۔ اب انہیں اپنی زندگی کیلئے کوئی لڑکی ملی ہے یا کسی فلم کیلئے؟ یہ تو آنے والے وقت میں واضح ہوہی جائے گا۔

Leave A Reply